حیدرآباد ۔ 15 ستمبر (سیاست نیوز) پولیس کانسٹیبلس کے تقررات کیلئے تلنگانہ کا انٹر امیدوار کیلئے پہلے مرحلہ کا تحریری امتحان 30 ستمبر کو مقرر ہے اور ایس ایس سی کامیاب امیدواروں کیلئے سنٹرل پولیس فورسیس سی آر پی ایف، بی ایس ایف، سی آئی ایس ایف میں کانسٹیبلس کی بھرتی کیلئے اسٹاف سلکشن کمیشن مسابقتی امتحان رکھا ہے۔ اس ضمن میں ایک معلوماتی لکچر پروگرام اور ماڈل ٹسٹ اتوار 16 ستمبر کو 11:30 بجے صبح سیاست گولڈن جوبلی ہال عابڈس پر رکھا گیا ہے۔ امیدوار جنہوں نے فارم داخل کیا وہ وقت پر شرکت کریں۔