پالگڑھ 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )ایک پولیس کانسٹیبل کے خلاف ایک خاتون کی عصمت ریزی کے الزام میں کیس درج کرلیا گیا ہے پولیس نے بتایا کہ کانسٹبل رنتا کر اوگل مگلے کانتور ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈکواٹر پر تعینات کیا گیا تھا اس کی متاثرہ خاتون سے شانا سائی تھی جو کہ ایک بیوہ ہے اور اکثر اس کے گھر آنا جانا تھا ۔ کانٹسبل نے اس خاتون سے شادی کا وعدہ کیا تھا لیکن بعد میں وہ مکر گیا ۔ خاتون نے اپنی شکایت میں بتایا کہ مذکورہ کانسٹبل گذشتہ ایک ماہ سے کئی مرتبہ اس کی عصمت ریزی کرتا رہا ۔ ملزم کانسٹبل فی الحال فرار ہے ۔اسے پکڑنے کیلئے مشتبہ مقامات پر دھاوے کئے جارہے ہیں جہاں پر وہ روپوش ہونے کا امکان ہے ۔ پولیس نے کہا ہیکہ مفرور کانسٹبل کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا اور متاثرہ خاتون کی شکایت کی تحقیقات کی جائے گی ۔