کانسٹبلس کی جائیدادوں کے لیے ایس ایس سی امیدواروں کو موقع

حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : سنٹرل پولیس فورس سی آر پی ایف ، آئی ایس ایف ، میں کانسٹبلس عام زمرہ کے 55 ہزار جائیدادوں پر تقررات کے لیے اسٹاف سلیکشن کمیشن ملک گیر سطح پر امتحان رکھا ہے ۔ اس کے لیے تعلیمی قابلیت صرف دسویں کامیاب ہے ۔ ایس ایس سی میمو زیراکس ، آدھار کارڈ زیراکس اور دو عدد فوٹوز کے ساتھ اس کے آن لائن رجسٹریشن کے لیے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر رجوع ہوسکتے ہیں ۔۔