کلرس چینل کے مقبول شو ’’ کامیڈی نائیٹس ودھ کپل ‘‘ کی ’’ پلک ‘‘ یعنی اداکار ککوشردا جلد ہی ’’ بادشاہ اکبر ‘‘ بنے دکھائی دینگے واضح ہو کہ ککو تاریخ پر مبنی پہلے کامیڈی شو میں اکبر کا کردار نبھاتے نظر آئینگے اس شو کی کامیڈی اکبر اور بیربل پر مبنی ہوگی جب ککو سے پوچھا گیا کہ وہ ایک ساتھ تین شوز یعنی کامیڈی نائیٹس ودھ کپل ، ایف آئی آر ، اور اب یہ نیا شو وہ کیسے کر پائینگے تو ان کا جواب تھا کامیڈی نائیٹس ودھ کپل میری پہلی ترجیح ہے اور اگر میں ایف آئی آر کے ایک دو ایپی سوڈس میں بھی نا رہوں تو بھی اس کی کاسٹ میرے بغیر مکمل ہوسکتی ہے فی الحال ہم اگلے ہفتہ سے اس نئے شو کی شوٹنگ شروع کرینگے ۔ ککو ان تینوں ہی شوز میں کامیڈی کررہے ہیں اس پر یہ پوچھنے انہیں ٹائپ کاسٹ ہونے کا ڈر نہیں اس پر ککو نے کہا مجھے ٹائپ کاسٹ ہونے کا ڈر بالکل نہیں ستاتا ہے ۔