حیدرآباد۔/22مئی ، ( سیاست نیوز) لوک سبھا انتخابات میں قومی سطح پر بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے کی کامیابی کا یقین کرتے ہوئے تلنگانہ کی بی جے پی کی جانب سے کل بروز جمعرات جشن منانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ریاستی یونٹ کی جانب سے لڈو تیار کئے جارہے ہیں جنہیں کل کامیابی کے اعلان کے بعد کارکنوں اور حامیوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔ ایکزٹ پولس میں پیش قیاسی کی گئی ہے کہ نریندر مودی دوبارہ وزیر اعظم بن جائیں گے۔