تلگو دیشم یوتھ لیڈر نارا لوکیش کا بیان
حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : سیما آندھرا علاقہ میں منعقدہ انتخابات میں تلگو دیشم پارٹی کے شاندار مظاہرہ اور کامیابی پر ٹی ڈی پی یوتھ لیڈر اور چندرا بابو نائیڈو کے فرزند نارا لوکیش نے آج کہا کہ عوام نے نئی ریاست آندھرا پردیش کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی پارٹی کی تائید کی ہے ۔ اس کامیابی کا سہرا پارٹی ورکرس کے سر باندھتے ہوئے لوکیش نے کہا کہ انتخابات کے دوران چیف منسٹر گجرات نریندر مودی اور صدر جنا سینا پارٹی پون کلیان نے سرگرمی کے ساتھ مہم چلائی تھی ۔ علاقہ تلنگانہ میں انتخابی نتائج پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لوکیش نے کہا کہ پارٹی کے چند قائدین نے پارٹی چھوڑ دیا اور چند نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ لیکن وفادار ورکرس پارٹی میں رہے اور اسی وجہ سے پارٹی تلنگانہ میں ٹہر سکی ہے ۔۔