لندن ۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کامن ویلتھ یوتھ ایوارڈس برائے 2018ء کیلئے 53 رکن ممالک سے تعلق رکھنے والے جن 20 افراد کے ناموں کو قطعیت دی گئی ہے ان میں دو ہندوستانی بھی شامل ہیں جنہیں ’’صنفی مساوات‘‘ کے شعبہ میں کارہائے نمایاں انجام دینے پر ایوارڈ کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔ مرنالنی دیال اور یوگیش کمار دونوں کا تعلق دہلی سے ہے، جنہوں نے اقوام متحدہ کے سسٹینیبل گول نمبر 5 برائے ’’صنفی مساوات‘‘ کے نشانہ کو پورا کرنے میں کارہائے نمایاں انجام دیئے۔ عالمی سطح پر ایوارڈ کیلئے 400 درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں سے 20 افراد کو منتخب کیا گیا جن کا تعلق ایشیائ، افریقہ، کیریبیئنس، امریکہ، یوروپ اور پیسیفک سے بتایا گیا ہے۔