حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ’ کامنینی سرفیس فیشن یاترا کسکس آف ‘ کے زیر اہتمام ’’خواتین و لڑکیوں کے لیے نئے نئے ملبوسات ، نئے خیالات عصر حاضر کے لیے ضروری ہے ‘‘ کو مد نظر رکھتے ہوئے فیشن فیسٹیول تاج کرشنا میں منعقد کی گئی ۔ جس میں دونوں شہروں سے خواتین و لڑکیاں اور طالبات کی کثیر تعداد نے اس فیشن یاترا میں نئے نئے ڈیزائن کے ملبوسات کو دیکھ کر دم بخود ہوگئیں اور خریداری کرتی ہوئی دیکھی گئیں ۔ اس فیشن یاترا میں خواتین کے لیے نت نئے و ڈیزائن سے بھر پور ملبوسات کے علاوہ جیویلری جن میں بالیاں ، انگوٹھیاں اور دوسرے ہمہ اقسام کے ساتھ شوز اور چپل ، مہندی کرافٹس اور دیگر ضروریات کے استعمال میں آنے والی اشیاء کے مختلف اسٹالس لگائے گئے اور زیادہ تر ملبوسات ہند اور مغربی تہذیب پر مبنی تھی ۔ اس کے علاوہ متعدد جیویلری کے اسٹالس بھی آنکھوں کو خیرہ کررہی تھیں ۔ محترمہ کامنینی سراف نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ شہر حیدرآباد میں گذشتہ 13 سال سے اس فیشن یاترا کا پابندی سے اہتمام کیا جارہا ہے ۔ جس میں دہلی ، کلکتہ ، پونہ ، بنگلور ، حیدرآباد ، احمد آباد ، ممبئی اور دیگر ریاستوں سے فیشن شو کے بیوپاریوں نے اس فیشن یاترا میں حصہ لیا ہے جس کا آج اختتام عمل میں آیا ۔۔