حیدرآباد18مارچ(یواین آئی)تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں تیز ہواؤں اور بارش کے سبب پرائیویٹ اسپتال کی ٹین کی شیڈ گرنے سے کار کو نقصان پہونچا ۔ کئی بجلی کے کھمبے بھی گر گئے جس سے بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی ۔ سڑکوں پر درختوں کے گرنے سے راہگیروں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ۔ بارش کے سبب سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ۔ آم کی فصلوں کو بھی نقصان پہونچا ۔جگتیال ضلع میں ژالہ باری ہوئی جس سے آم اور دیگر فصلوں کو نقصان ہوا ۔ سارنگا پور ‘ دھرما پوری اور کئی منڈلوں میں بارش ہوئی ۔ کئی ایکر پر پھیلی آم کی فصلوں کو نقصان پہونچنے کی اطلاع ملی ۔