کال سنٹر اسکام میں ہندوستانی شہری کو سزائے قید

واشنگٹن۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد شخص کو امریکہ میں ایک انتہائی عصری کال سنٹر اسکیم میں دھوکہ دہی میں ملوث پائے جانے پر 16 ماہ کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔ ملزم نے 340 افراد کو دھوکہ دیتے ہوئے کال سنٹر کو 2 لاکھ امریکی ڈالرس کا نقصان پہنچایا۔ امریکہ میں ہندوستان سے چلائے جانے والے کال سنٹرس کی دھوکہ دہی کا ایک اور معاملہ پولیس کریک ڈاؤن کے بعد سامنے آیا۔ ڈپارٹمنٹ آف جسٹس نے بتایا کہ ملزم محبوب منصور علی نے انتہائی عصری کال سنٹر اسکیمات ہندوستان میں حصہ لیا جو دراصل کال سنٹرس کا ایک نیٹ ورک ہے۔ کال سنٹر آپریٹرس امریکیک شہریوں کو فون کرتے ہوئے انہیں مختلف بااعتماد نمبرات کے ذریعہ اپنی رقومات ٹرانسفر کرنے کیلئے راضی کرتے تھے۔ محبوب علی کو اعتراف جرم کے بعد 17 جنوری کو بغیر لائسنس کے رقومات ٹرانسفر کرنے کے کاروبار میں ملوث پایا گیا تھا۔