نئی دہلی 29 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کالے دھن کے بہ یک وقت انکشاف کے لئے دی گئی مہلت کل ختم ہوجائے گی۔ محکمہ انکم ٹیکس نے اپنے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ دلچسپی رکھنے والے افراد کی ہرممکن مدد کی جائے تاکہ وہ اِس سلسلہ میں اپنا اعلان داخل کرسکیں۔ حکومت نے قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ 90 دن تک کالے دھن کے انکشاف کی دی ہوئی مہلت 30 ستمبر کو ختم ہوجائے گی۔ حکومت نے اِس میں مزید توسیع کے امکان کو بھی مسترد کردیا تھا۔