بھرت پور۔یکم نومبر(سیاست ڈاٹ کام)سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے قومی ترجمان سید شاہنواز حسین نے کانگریس کو نوٹ بندی اور جی ایس ٹی پر سیاست بند کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نوٹ بندي سے حکومت نے کالے دھن کے خلاف ملک میں بڑی جنگ جیتی ہے ۔مسٹر حسین نے کہا کہ جو پیسہ باہر تھا وہ بینکوں میں لوٹا ہے اور اس سے بینکنگ معیشت مضبوط ہوئی ہے ۔جی ایس ٹی کو عوام کے مفاد کا ٹیکس بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے تاجروں کی پریشانی آہستہ آہستہ کم ہو گی اور عوام کو بھی فائدہ ملنے لگے گا۔آج بھرت پور کے کاما میں ہری کرپا آشرم میں دیپ دان تقریب میں شرکت کرنے پہنچے شاہنواز حسین نے کہا کہ گجرات انتخابات بی جے پی تین چوتھائی اکثریت سے جیتے گی اور وہاں کے عوام مکمل طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ہیں۔اس موقع پر اینٹی ٹیررسٹ فورم کے قومی صدر ایم ایس بٹا، پیٹھادھیشور سوامی ہری چیتنیہ پوری مہاراج بھی ان کے ساتھ تھے ۔