کالیشورم کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع ہونے سبکدوش انجینئر کا فیصلہ

حیدرآباد 17 جولائی ( این ایس ایس ) سبکدوش آبپاشی انجینئر لکشمی نارائنا نے واضح کیا کہ کالیشورم پراجیکٹ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہونے میں کوئی سیاسی طاقت ان کے ساتھ نہیں ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ عوام کو غرقابی سے بچانے اس پراجیکٹ کے خلاف عدالت سے رجوع ہو رہے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے کہا کہ سپریم کورٹ نے ان کی درخواست کو مسترد نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کالیشورم پر ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ کالیشورم پراجیکٹ پر عوام کو غلط اشارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیر آبپاشی ہریش راؤ اس پراجیکٹ کے تعلق سے بیوقوفوں جیسی باتیں کر رہے ہیں۔