کالجیم سسٹم کی منسوخی کیخلاف سپریم کورٹ میں عرضیاں داخل

نئی دہلی ۔ 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ دوشنبہ کو ایسی مختلف عرضیوں کی سماعت کرے گا جن کے ذریعہ 121 ویں دستوری ترمیم کے جواز کو چیلنج کیا گیا ہے، جس کی رو سے عدلیہ کی اعلیٰ سطح پر ججوں کے تقرر کیلئے مقررہ کالجیم سسٹم کو منسوخ کردیا گیا اور نیشنل جوڈیشیل اپائینٹمنٹ کمیشن کے تحت ایک نئے میکانزم کو تشکیل دینے کی تجویز رکھی گئی ہے۔ جب اس این جے اے سی اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست گذاروں کی طرف سے وکلاء حاضر ہوئے، اور استدعا کی کہ ان کی فوری سماعت کی جانی چاہئے تو چیف جسٹس آر ایم لودھا کی زیرقیادت بنچ نے کہا کہ اس معاملہ کو سماعت کیلئے دوشنبہ پر ڈالا جارہا ہے۔