کالجس مینجمنٹ اسوسی ایشن کا حکومت تلنگانہ سے اظہارتشکر

حیدرآباد ۔ یکم فبروری (آئی این این) تلنگانہ انجینئرنگ اینڈ پروفیشنل کالج مینجمنٹس اسوسی ایشن نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ سے کابینہ میں فیس باز ادائیگی پر لئے گئے فیصلہ کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ چیف منسٹر نے فاسٹ اسکیم کے بجائے پرانی اسکیم کو بھی برقرار رکھا ہے جوکہ قابل ستائش اقدام ہے۔ اسوسی ایشن نے بتایا کہ حکومت کے ہر وقت فیصلہ سے مینجمنٹس نے راحت کی سانس لی ہے۔ اس کے علاوہ طلبہ میں بھی اطمینان پیدا ہوا ہے۔ اسوسی ایشن نے یقین ظاہر کیا کہ مستقبل میں بھی حکومت کالجس کے انتظامیہ کیساتھ ہمدردانہ رویہ برقرار رکھتے ہوئے طلبہ کو بھی اسکالر شپس اور تعلیمی مواقع فراہم کریں گے۔ اسوسی ایشن کے قائدین ڈاکٹر این گوتم راؤ اور جنرل سکریٹری ڈاکٹر سنیل کمار اپنے ایک بیان میں حکومت بالخصوص چیف منسٹر سے اظہارتشکر کیا ہے۔