کالا دھن کیس: معین قریشی کی ضمانت منظور

نئی دہلی ۔ 2 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) متنازعہ تاجر معین اختر قریشی کی دہلی کی ایک عدالت نے کالا دھن کیس میں بطور ملزم حاضر عدالت ہونے کے بعد ضمانت منظور کرلی۔ مذکورہ کیس آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے قریش کے اپنی 20 کروڑ روپئے کی آمدنی ظاہر نہ کرنے کی صورت میں دائر کیا گیا تھا۔ 30 جنوری کو عدالت نے گوشت کے تاجر قریشی کے خلاف سمن جاری کئے تھے۔