کالا دھن کا پتہ چلانے ایس آئی ٹی تشکیل

معلومات فراہم کرنے مرکز کو سپریم کورٹ کی ہدایت
نئی دہلی یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام )سپریم کورٹ نے آج خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیا ہے تا کہ کالے دھن کے تمام مقدمات کی تحقیقات کرسکے ۔سپریم کورٹ کے سابق جج ایم بی شاہ اس ٹیم کے چیر مین مقرر کئے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے مرکز کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایک لیچسٹنسٹن بینک میں غیر قانونی جمع کی گئی رقم سے لیکر رام جیٹھ ملانی اور دیگر کے 26 مقدمات سے متعلق تمام دستاویزات فراہم کریں۔ مذکورہ بالا مقدمات کی تحقیقات پوری ہوگئی ہے لیکن سپریم کورٹ نے پھر ایک مرتبہ حکومت ہند کو ہدایت دی ہے کہ وہ دستاویزات اور معلومات پیش کریں۔ آج سے آئندہ تین دن کے دوران سربمہر لفافے میں درخواست گذاروں کو معلومات فراہم کی جائے ۔ جسٹس ایچ سی ایل دتو، رنجنا پرکاش دیسائی اور ایم بی لوکر پر مشتمل بنچ نے یہ فیصلہ دیا ہے۔سپریم کورٹ نے ایم ڈی شاہ کے علاوہ ارجیت پیشائت کو نائب صدر نشین کی حیثیت سے مقرر کیا ہے۔ ایس آئی ٹی کو کالے دھن سے متعلق تمام مقدمات کی تحقیقات میں رہنمائی فراہم کی جائے گی اور ہدایت دی جائے گی۔

دہلی میں گرمی کی لہر ،راجستھان میں 45 ڈگری سیلسیس
نئی دہلی یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام )شمالی ہند ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ۔کئی علاقوں میں 40 ڈگری سے زائد درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ راجستھان کے گنگا نگر میں 45.9 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ نئی دہلی میں اس وقت 42.8 ڈگری سیلسیس گرمی پائی جاتی ہے۔ہریانہ ،پنجاب ،چندی گڑھ ،ہسار وغیرہ میں بھی گرمی کی لہر چل رہی ہے ۔