50 لاکھ کی ٹیکس چوری کو سنگین جرم سمجھیں، ایس آئی ٹی کی سفارشات
نئی دہلی ۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)دور رس نتائج کے حامل تجاویز میں ایس آئی ٹی برائے کالا دھن نے قوانین میں ترمیم کی سفارش کی ہے تاکہ بیرون ملک غیرقانونی اثاثہ جات رکھنے والوں کی اندرون ملک املاک کی قرقی کی گنجائش فراہم کی جاسکے اور زائد از 50 لاکھ روپئے کی ٹیکس چوری کو سنگین جرم باور کرتے ہوئے کارروائی کی جائے۔ سپریم کورٹ کے احکام پر تشکیل کردہ ایس آئی ٹی کی عدالت کو دوسری رپورٹ نے 13 سفارشات پیش کی ہیں جن میں تمام نقدی اور چیک والی زائد از ایک لاکھ روپئے کی معاملتوں کیلئے پان (PAN) کو لازمی بنانا اور غیرمحسوب رقم کے تدارک کیلئے 10 تا 15 لاکھ روپئے قبضہ میں رکھنے اور نقدی کی منتقلی کے ضمن میں حد قائم کرنا شامل ہے۔ ایس آئی ٹی نے کہا کہ کالے دھن کا وجود کانکنی، دھوکہ بازی کی اسکیمات وغیرہ میں ہے۔