نئی دہلی ۔ یکم ؍ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے نئے کالادھن قانو ن کے تحت غیرملکی آمدنی اور اثاثہ جات جن کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے ، اس کے اعلان کیلئے تین ماہ یعنی 30 ستمبر تک کی مہلت دی ہے۔ وہ قانونی چارہ جوئی سے بچ سکتے ہیں۔ تاہم انہیں ٹیکس اور جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
سردجنگ حریف امریکہ اور کیوبا کے مابین 54 سال بعد سفارتی روابط بحال
واشنگٹن ۔ یکم ؍ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور کیوبا نے آج اعلان کیا ہیکہ 54 سال کے طویل وقفہ کے بعد دونوں نے رسمی طور پر سفارتی روابط دوبارہ قائم کرلئے ہیں۔ دونوں ممالک کے دارالحکومت میں 20 جولائی سے سفارتخانہ دوبارہ کھول دیئے جائیں گے۔ سردجنگ دور میں ایک دوسرے کے کٹر حریف امریکہ اور کیوبا کے مابین باہمی روابط کی بحالی کی سمت یہ ایک اہم پیشرفت ہے۔ 54 سال قبل جس وقت سردجنگ عروج پر تھی، امریکہ نے ہوانا میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا تھا۔ صدر امریکہ بارک اوباما نے اسے تاریخی پیشرفت قرار دیا۔