کاشی وشواناتھ مندر، ریلوے اسٹیشنوں کو بم دھماکوں سے اُڑا دینے کی دھمکی

لشکر طیبہ کی وارننگ کے بعد اترپردیش میں پولیس الرٹ جاری ‘حساس مقامات پر چوکسی
لکھنو۔6جون ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں پولیس نے لشکر طیبہ کے ایک کمانڈر کی جانب سے ایک لیٹر میں ریاست میں کئی اسٹیشنس اور کرشنا جنم بھومی اور کاشی وشواناتھ مندروں کو بھی اڑا دینے کی دھمکی دینے کے بعد پوری ریاست میں الرٹ جاری کردیا ہے ۔ ایک سینئر عہدیدار نے آج یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ناردرن ریلویز کو گذشتہ ماہ روانہ کیا گیا یہ لیٹر بظاہر لشکرطیبہ ایریا کمانڈر مولانا ابوشیخ کی جانب سے روانہ کیا گیا ۔ وہ لیٹر ناردرن ریلویز نئی دہلی کو 29مئی کو موصول ہوا ۔ اس میں دھمکی دی گئی کہ سہارنپور اور ہاپور ریلوے اسٹیشنس کے علاوہ دیگر اسٹیشنس کو بھی اڑا دیا جائے گا ۔ یہ دھمکی آمیز لیٹر ڈی آر ایم فیروز پور کو موصول ہوا جس میں یو پی کے علاوہ ہریانہ ‘ پنجاب اور راجستھان کو بھی دھمکی جاری کی گئی ۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ( لاء اینڈ آرڈر ) آنند کمار نے یہ بات کہی ۔ کمار نے کہا کہ اس میں ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کیس پر توجہ دے رہے ہیں اور ریاست بھرم یں ایک احتیاطی اقدام کے طور پر الرم جاری کردیا گیا ہے ۔ مسٹر کمار نے کہا کہ انٹلی جنس ایجنیز کو کسی ابو شیخ لشکر طیبہ کمانڈر کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کجہ یہ کسی کی شرارت ہوسکتی ہے ۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اس خط میں کرشنا جنم بھومی مندر ‘ متھرا اور ورانسی میں کاشی وشواناتھ مندر پر دھماکے کرنے کی بھی دھمکی دی گئی ہے اور 8 تا 10 جون کی تواریخ کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہیکہ ریاست بھر میں سخت چوکسی رکھی جائے اور حساس مقامات پر مناسب سیکورٹی انتظامات کئے جائیں ۔

H-1B ویزا میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں :امریکہ
نئی دہلی۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایمیگریشن سسٹم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لانے ٹرمپ انتظامیہ کے منصوبوں کے درمیان امریکہ نے آج کہا کہ H-1B پروگرام میں کوئی بڑی تبدیلیاں نہیں لی گئی ہیں اور H-4 ویزا پالیسی کے بارے میں کہا کہ اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ دہلی میں متعینہ امریکی ڈپٹی چیف آف مشن میری کے ایل کارلسن نے کہا کہ روزگار ویزا اور ورک پرمٹ کی اجرائی کسی ملک کا اقتدار اعلیٰ پر مبنی خودمختارانہ فیصلہ ہوتا ہے۔ امریکی سفارت خانہ میں آج اسٹوڈنٹس ویزا کا خصوصی دن منایا گیا ہے۔ یہ تقریب ہندوستان اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ تعلیمی شعبہ کے تعلقات کے ضمن میں منائی جاتی ہے۔