نئی دہلی ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) قومی کمیشن برائے اقلیتیں نے ازخود یوپی کے علاقہ کاس گنج میں فرقہ وارانہ تشدد کا نوٹ لیتے ہوئے ریاستی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ صدرنشین کمیشن سید غیورالحسن رضوی نے کمیشن کے سکریٹری کو ہدایت دی ہیکہ حکومت یوپی سے گرفتاریوں، ایف آئی آر کے اندراج اور حکومت کی جانب سے گڑبڑ زدہ شہر میں معمولات زندگی بحال کرنے کے سلسلہ میں کئے ہوئے اقدامات کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کیلئے کہا جائے۔ چیف سکریٹری کو امکان ہیکہ اندرون 5 دن رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔ ایک 22 سالہ نوجوان چندن گپتا سنگباری کے بعد جھڑپوں میں ہلاک ہوگیا تھا۔