ایک لاکھ اسکولی بچے ملازمین کو مکتوب لکھیں گے
حیدرآباد۔ یکم ؍نومبر ( پی ٹی آئی) دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں ہفتہ میں ایک دن جمعرات کو کاروں کے استعمال رضا کارانہ گریز کو یقینی بنانے کے لئے حیدرآباد سافٹ ویر ایکسپورٹس اسوسی ایشن اور دیگر کئی تنظیموں نے بڑے پیمانے پر ایک مہم شروع کی ہے ۔ ’’ ون لاکھ ہینڈس‘‘ (دست صد ہزار) سے موصوم اس منفرد مہم میں چوتھی تا دسویں جماعتوں کے ایک لاکھ طلبہ کو شامل کیاجائے گا جو کے لاکھ ملازمین کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے ہفتہ میں اس کے دن اپنی خانگی سواریوں کے استعمال سے گریز کریں اور دفاتر پہونچنے کے لئے سرکاری ٹرانسپورٹ کے متبادل ذرائع استعمال کئے جائیں ۔ ’’کار فری تھرس ڈے‘‘ (کاروں سے پاک جمعرات) اور ’’دست صد ہزار‘‘ کا منفرد نظریہ دینے والی تنظیم ’’آئیڈنٹ سٹی‘‘ کی بانی ڈائرکٹر وساہالا ریڈی نے کہا کہ اس مہم سے رابطوں کا تکون تربیت پائیگا جس کے تحت طلب اپنے والدین سے اور والدین اپنے ساتھی ملازمین سے ربط کریں گے ۔ اس طرح کم سے کم پانچ لاکھ افراد سے رابطہ قائم ہوگا ۔ تلنگانہ کے جوائنٹ ٹرانسپورٹ کمشنر بی ویکٹیشورلو نے کہا کہ اس قسم کی منفرد مہم کے لئے ان کا محکمہ تعاون کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں روزانہ 40 لاکھ گاڑیاں چلتی ہیں اور شہریوں کو چاہئے کہ وہ ہفتہ میں اس کے دن اپنی گاڑیوں کا استعمال نہ کرتے ہوئے سرکاری و دیگر متبادل ٹرانسپورٹ ذرائع اپنائیں ۔