کار دھماکہ سے شعلہ پوش ہوگئی ، تین ہلاک

واشنگٹن ۔ یکم ؍ اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ایک کار کے دھماکے سے پھٹ پڑنے کے حادثہ میں ہلاک تین افراد کا پوسٹ مارٹم کیا جائیگا۔ یہ حادثہ اپنی نوعیت کا انوکھا حادثہ تھا جس پر اب تک پولیس نے لب کشائی نہیں کی ہے۔ ایلن ٹاؤن، پنسلوانیا میں ہفتہ کے روز رات میں مذکورہ کار دھماکہ سے پھٹ کر شعلہ پوش ہوگئی۔ پولیس نے اب تک تینوں مہلوکین کی شناخت نہیں کی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ اٹارنی جم مارٹن نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات وہ یقین کیساتھ کہہ سکتے ہیں کہ کار میں دھماکہ کرنے والا خود بھی مہلوکین میں شامل ہے۔ دی بیوریو آف الکحل، ٹوباکو (تمباکو)، فائر آرمس اینڈ ایکسپلوزیوز اس حادثہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔