کڈبا۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یہاں انوگرہا ہال کے قریب ایک ماروتی بریزا کار ٹکرا جانے کے نتیجہ میں اس میں سوار تین افراد کے زخمی ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ یہ حادثہ کل پیش آیا اور اس میں نوبیاہتا جوڑا موجود تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ ڈرائیور نیند کے غلبہ کی وجہ سے اونگھ رہا تھا جس کے سبب کار حادثہ کا شکار ہوئی۔ زخمیوں کی شناخت سریشا (23 سال) ، بیوی سندھیا (20 سال) ستیاوتی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ تینوں کو ایک خانگی دواخانہ میں داخل کرایا گیا ہے۔ کڈبا پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔
اچھوت پن ، ہندو اقدار کے خلاف
وشوا ہندو پریشد کا بیان
بھوبنیشور۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے آج کہا کہ اچھوت پن ہندو اقدار کے خلاف ہے اور اس نظام پر کسی بھی مذہب میں کسی بھی وقت عمل نہیں کیا گیا۔ وی ایچ پی نے کہا کہ مذہبی رہنما اور سنت سادھو ہر نسل اور رنگ کے ہوتے تھے اور نومبر کے مہینے میں ریاست کرناٹک کے علاقہ اُڑپی میں ان کا اجلاس ہوتا تھا۔