اندور 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے وزیر مسٹر اعظم خان کے خلاف یہاں غداری کا ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ 1999 ء کارگل جنگ سے متعلق اِن کے متنازعہ ریمارکس پر احتجاج کرتے ہوئے سینئر وکیل نے یہ مقدمہ دائر کیا۔ جوڈیشیل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس ونود کمار پٹے دار کی عدالت میں داخل کردہ مقدمہ کی سماعت عنقریب شروع کی جائے گی۔ شکایت کنندہ اجئے کمار تیواری کے بیان کو ریکارڈ بھی کیا گیا ہے۔
متھرا میں ٹرین پٹریوں سے اُتر گئی، ایک ہلاک، 6 زخمی
متھورا 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) متھورا کی ایک ٹرین ماؤرا اور گوردھن اسٹیشنوں کے درمیان پٹریوں سے اُتر گئی جس کی وجہ سے ایک شخص ہلاک اور دیگر 6 زخمی ہوئے۔ الوار متھورا پاسنجر ٹرین کے دو آخری کوچس پٹریوں سے اُتر گئے اور یہ ٹرین اِن کوچس کو ایک کیلو میٹر دور تک گھیسٹتے لے گئی۔ ڈیویژنل ریلوے منیجر کے مطابق اِس حادثہ میں 30 سالہ بھاؤرا ہلاک ہوگیا جو کوتوائی کا متوطن تھا۔ دیگر 6 زخمیوں کو دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے۔