مجاہدین تلنگانہ ، طلبہ اور ملازمین ناراض
آر چندر شیکھر ریڈی تلگو دیشم پارٹی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 5 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : تلگو دیشم پارٹی قائد و رکن پولیٹ بیورو مسٹر آر چندر شیکھر ریڈی نے صدر تلنگانہ راشٹرا سمیتی و نگران کار چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو ہدف ملامت بنایا اور کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ جدوجہد کے لیے مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو سرکاری ملازمین ، طلباء آرٹسٹس ، عوامی تنظیمیں و ممتاز جہد کار پروفیسر ایم کودنڈا رام و دیگر چاہتے تھے لیکن جدوجہد کے ذریعہ حاصل ہونے والے اقتدار سے صرف اور صرف اپنے افراد خاندان ہی فائدہ اٹھانے کا رویہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ اختیار کر رکھے ہیں ۔ آج اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر آر چندر شیکھر ریڈی نے کہا کہ کونگر کلاں میں منعقدہ جلسہ عام میں مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا حقیقی چہرہ بے نقاب ہوا اور انہوں نے اس جلسہ میں کوئی حقائق پر مبنی باتوں کا اظہار نہیں کرسکے ۔ انہوں نے مسٹر ای راجندر کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ مسٹر ای راجندر نے ریاست تلنگانہ میں 9.500 ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کرنے کا اظہار کیا لیکن ان کا یہ اظہار خیال بالکلیہ طور پر جھوٹ پر مبنی رہا جب کہ ریاست تلنگانہ میں مکان کی ضرورت رکھنے والے کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں ۔ مسٹر آر چندر شیکھر ریڈی نے صدر تلنگانہ راشٹرا سمیتی و نگرانکار چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور بتایا کہ دلتوں کے لیے صرف دس ہزار ایکڑ اراضیات ہی تقسیم کی گئیں ۔ جب کہ غریبوں کو ڈبل بیڈ روم مکانات اور دلتوں کو اراضی فراہم نہ کرنے کا تلنگانہ حکومت پر الزام عائد کیا ۔۔