کارپوریٹ جاسوسی کیس ۔ 6 ملزمین کی عدالتی تحویل میں توسیع

نئی دہلی ۔ 5 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : دہلی کی ایک عدالت نے آج 6 ملزمین بشمول 5 کارپوریٹ اکزیکٹیوز کی عدالتی تحویل میں 19 مارچ تک توسیع دیدی ہے ۔ جنہیں وزارت پٹرولیم کے دستاویزات افشاء کیس میں گرفتار کیا گیا تھا چیف میٹرو پالیٹن مجسٹریٹ سنجے کھنگوال کے روبرو 6 ملزمین کو ان کی عدالتی تحویل کی میعاد ختم ہونے پر آج پیش کیا گیا جہاں پر پولیس نے کہا کہ اس کیس کی تحقیقات جاری ہے ۔ عدالت نے دو ہفتوں کی مزید توسیع دیدی ۔ تحقیقاتی عہدیدار نے عدالت کو مطلع کیا کہ تحقیقات کے دوران ضبط کئے گئے دستاویزات کا تجزیہ کیا جارہا ہے اور کچھ دستاویزات کی اصلیت کا پتہ چلانے کے لیے وزارت پٹرولیم اینڈ نیچرل گیس روانہ کیا گیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمین کی تحویل سے برآمد موبائیل فونس اور لیاپ ٹاپ کی تفصیلات ( ڈاٹا ) کا بھی تجزیہ کیا جارہا ہے ۔