حیدرآباد 5 مئی ( این ایس ایس ) تلنگانہ تلگودیشم کے ورکنگ صدر ریونت ریڈی نے آج ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرکے استدعا کی کہ ریاستی حکومت کو کارپوریٹ فرمس کو پانی فروخت کرنے سے روکا جائے ۔ درخواست میں کہا گیا ہیکہ واٹر بورڈ کی جانب سے ڈسٹلریز کو 17,000 کروڑ لیٹر پانی فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ ریاست کو پینے کے پانی کا سنگین مسئلہ درپیش ہے ۔ ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کیلئے قبول کرلی ۔