کارپوریٹر کے فرزند کی گرفتاری کیلئے عوام کا دھرنا

حیدرآباد 5 نومبر ( این ایس ایس ) ریاستی حکومت سے کارپوریٹر ملکاجگری جگدیش گوڑ کے فرزند ابھیشیک گوڑ کے خلاف خواتین کو ہراساں کرنے پر پی ڈی ایکٹ لاگو کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقامی عوام نے دھرنا منظم کیا ۔ ان کا الزام ہے کہ ابھیشیک گوڑ فیس بک وغیرہ کے ذریعہ خواتین کو مسلسل ہراساں کر رہا ہے ۔ وہ پہلے بھی اسی طرح کے الزام میں جیل بھیجا جاچکا ہے ۔ وہ لڑکیوں و خواتین کو ہراسانی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔ عوام نے الزام عائد کیا کہ پولیس ابھیشیک گوڑ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے کیونکہ وہ کارپوریٹر کا فرزند ہے ۔ عوام نے کارپوریٹر سے بھی اپنے فرزند کی حرکتوں پر مستعفی ہوجانے کا مطالبہ کیا ۔