کارپوریٹر اور ایک سیاسی کارکن عدالتی تحویل میں جیل منتقل

حیدرآباد ۔ یکم ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : کالا پتھر پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کرلیا اور انہیں جیل منتقل کردیا ۔ پولیس نے جہاں نما کارپوریٹر حسینی پاشاہ و بلال نگر کے ساکن چھوٹی جماعت کے کارکن سمیر کو گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر کالا پتھر مسٹر کنکایا نے بتایا کہ پولیس سے بدسلوکی اور پولیس کی خدمات میں رکاوٹ پیدا کرکے ان دونوں افراد نے خلل پیدا کیا تھا ۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد حسینی پاشاہ اور سمیر کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں انہیں جیل منتقل کردیا گیا ۔