حیدرآباد۔12مئی ( سیاست نیوز) ریاست کے دس میونسپل کارپوریشنس کیلئے منعقدہ انتخابات میں راجمندری ،ایلورو وجئے واڑہ اننت پور چتور میونسپل کارپوریشن پر تلگودیشم پارٹی نے اپنا قبضہ جمالیا ۔ نظام آباد راما گنڈم میونسپل کارپوریشن پر کانگریس پارٹی نے کامیابی حاصل کی۔ نیلور‘ کڑپہ میونسپل کارپوریشن پر وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے کامیابی حاصل کی جبکہ کریم نگر میونسپل کارپوریشن کے 50 ڈیویژن کے جملہ 24 میونسپل ڈیویژنوں پر کامیابی کے ساتھ تلنگانہ راشٹرا سمیتی اپنا قبضہ جمائے گی ۔ دس میونسپل کارپوریشنس کے 513 بلدی ڈیویژنوں کے منجملہ 203 پر تلگودیشم پارٹی 124 ڈیویژنوں پر وائی ایس آر کانگریس پارٹی 51 میونسپل ڈیویژنوں پر کانگریس پارٹی ،14 پر بی جے پی 48 ڈیویژنوں پر تلنگانہ رشٹرا سمیتی کو کامیابی حاصل ہوئی ۔ بلدی کونسلوں کے 3970 وارڈز کے منجملہ 578 وارڈز پر کانگریس پارٹی، 937 وارڈز پر وائی ایس آرکانگریس پارٹی ،1507 وارڈز پر تلگودیشم پارٹی ،312 وارڈز پر ٹی آر ایس نے کامیابی حاصل کی ۔ سیما آندھرا میں 11 میونسپل کونسلس میں معلق موقف حاصل ہوا ہے جبکہ علاقہ تلنگانہ میں 18 میونسپل کونسلس میں کسی بھی جماعت کو واضح اکثریت حاصل نہ ہونے کے باعث ان بلدیات پر قبضہ جمانے کیلئے اہم جماعتیں اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔