کارٹونسٹ آر کے لکشمن کی آخری رسومات

پونے۔/27جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) ممتاز کارٹونسٹ آر کے لکشمن جنہوں نے اپنے کارٹونوں میں عام آدمی کے مسائل اُجاگر کرکے زبردست مقبولیت حاصل کی تھی، قوم نے انہیں آج اشکبار آنکھوں سے وداع کیا۔ سرکاری اعزازات کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ ان کے کارٹونس میں طنز اور تنقید کا کمال اس طرح ہوتا تھاکہ ہر ایک آدمی ہنسنے پر مجبور ہوجاتا ۔ آر کے لکشمن کے فرزند سرینواس نے آج دوپہر یہاں شمشان گھاٹ پر ان کی چتا کو آگ دکھائی۔ اس موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ آخری دیدار کرنے والوں میں چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندفڈ نویس، شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے، وزیر تعلیم ونود تاوڈیہ، ایم این ایس صدر راج ٹھاکرے شامل تھے جبکہ مرکزی وزیر ماحولیات پرکاش جاویڈکر نے آنجہانی کو گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کا تعزیتی پ

نیتی آیوگ کا پہلا اجلاس
نئی دہلی۔/27جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی 6فبروری کو منعقد ہونے والے نیتی آیوگ کے پہلے اجلاس میں اس ادارہ کے دائرہ کار پر اظہار خیال کریں گے۔ جبکہ یکم جنوری کو قائم کردہ نیتی آیوگ سے وزیر اعظم کے توقعات کیا ہیں ادارہ کے نئے ارکان کو واقف کروایا جائے گا اور اس کے منصوبہ عمل کو قطعیت دے دی جائے گی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نیتی آیوگ ( نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹرانسفارمنگ انڈیا ) کا اجلاس 6فبروری کو طلب کیا گیا ہے اور ملک کی ترقی کیلئے منصوبہ بندی میں آیوگ کے رول کو اُجاگر کیا جائے گا۔ نیتی آیوگ گورننگ کونسل کے اجلاس میں چیف منسٹرس، مرکزی زیر انتظام علاقوں کے لیفٹننٹ گورنرس کو مدعو کیا گیا جوکہ 8فبروری کو منعقد ہوگا۔