پونے ۔ 19 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ممتاز کارٹونسٹ آر کے لکشمن کی حالت بدستور تشویشناک ہے ۔ ان کے اعضائے رئیسہ ناکارہ ہوجانے کے بعد مصنوعی آلات تنفس پر رکھا گیا ہے جب کہ ڈاکٹرس ان کی صحت پر نگرانی رکھے ہوئے ہیں ۔ دیناناتھ منگیشکر ہاسپٹل کے ڈاکٹر سمیر جوئے نے بتایا کہ آر کے لکشمن کی صحت میں کوئی بہتری نہیں آرہی ہے ۔ جب کہ 94 سالہ لکشمن کو پیشاب کی نالی میں انفکشن کے باعث ہفتہ کے دن ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ۔ وہ اب ڈیلائسیس پر ہیں ۔ قبل ازیں سال 2010 میں شش اور پھپیھڑوں کے انفکشن کے باعث ہاسپٹل میں وہ زیر علاج تھے ۔ لکشمن نے عام آدمی کے کردار کے ذریعہ سماج کا آئینہ پیش کرتے تھے اور گذشتہ 5 عشروں سے سیاستدان کو طنز و مزاح کا نشانہ بنایا تھا ۔