پونے۔ 26 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )مشہور کارٹونسٹ آر کے لکشمن جنھوں نے عام آدمی کی بے بسی کو منفرد انداز میں پیش کرتے ہوئے اپنی پہچان بنائی تھی ، آج 94 سال کی عمر میں چل بسے ۔ وہ ٹائمز آف انڈیا سے وابستہ تھے اور 1951 ء میں اُن کے کارٹون صفحہ اول میں شائع ہونا شروع ہوئے ۔ صدر ، وزیراعظم اور سونیا گاندھی نے تعزیت کا اظہار کیا۔