’ مائی بزنس ‘ ایپ تاجروں کے لیے نئے گاہکوں تک رسائی کا راستہ
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : آن لائن تجارت اور مارکیٹنگ کسی بھی کاروبار کے فروغ کے لیے کلید تصور کئے جاتے ہیں اور ان کے لیے بھی اسمارٹ فونس کے ہمراہ ایپس کو پہلی ترجیح دی جاتی ہے ۔ علاوہ ازیں صارفین کے ذہنوں میں گوگل سرچ سب سے پہلے اس وقت اپنی اہمیت بتاتا ہے ۔ جب انہیں کسی معلومات کی تلاش ہوتی ہے ۔ آج ہر کوئی اپنے کاروبار کے فروغ کے لیے ہر ممکنہ کوشش کرنے کے علاوہ آن لائن سہولیات سے استفادہ کرنے کو پہلی ترجیح دیتا ہے ۔ اس کے پیش نظر گوگل نے بھی تجارت کے فروغ کے لیے ہر تاجر کو آج ایک اور سہولت فراہم کردی ہے ۔ گوگل کی جانب سے ’ مائی بزنس ‘ کا ایپٹویڈ ورژن جاری کردیا ہے ۔ مائی بزنس تاجروں کے لیے ایک بہترین عصری سہولت ہے چونکہ اس ایپ کے ذریعہ صارف اپنی تجارت کے زمرے اور معلومات کی گوگل سرچ اور گوگل میاپس کے ذریعہ تشہیر کرسکتا ہے ۔ مائی بزنس ایپ ایک مفت سہولت ہے جس کے ذریعہ صارف اپنی تجارت کی تفصیلات مفت میں گوگل کی دنیا میں متعارف کرواسکتا ہے ۔ اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے مائی بزنس کے پروڈکٹ لیڈر ٹام پریٹ چرڑ نے کہا ہے کہ ہم نے اس ایپ میں نئی سہولیات اور فیچرس کا اضافہ کردیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس سہولیات سے تاجرین کو نئے گاہکوں تک رسائی کا ایک آسان ذریعہ دستیاب ہوگا ۔ اس ایپ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس میں کوئی بھی تاجر ( صارف ) اپنے کاروبار کی تفصیلات میں بہ آسانی رد و بدل کرسکتا ہے ۔۔