لکھنو ، 27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ایودھیا میں کارسیوکوں پر فائرنگ کے احکام جاری کرنے کے اپنے فیصلے کی مدافعت کرتے ہوئے سربراہ ایس پی ملائم سنگھ یادو نے آج کہا کہ اس ملک کی ایکتا اور سالمیت کو بچانے کی خاطر 30 اشخاص کی موت بھی ہوجاتی تو انھیں کوئی تامل نہ ہوتا۔ ملائم نہ کہا کہ جب انھوں نے اپنے اقدام کو حق بجانب ٹھہرانے کی کوشش کی تب بی جے پی نے انھیں ’’انسانیت کا قاتل‘‘ قرار دیا لیکن استفسار کیا کہ اگر وہ متنازعہ مقام پر رام مندر کی تعمیر پر بضد کارسیوکوں پر فائرنگ کا حکم جاری نہ کرتے تو چیف منسٹر کی ذمہ داری کس طرح نبھا پاتے؟