کارتی چدمبرم کو 10کروڑ روپئے جمع کروانے سپریم کورٹ ہدایت

نئی دہلی ۔ 30جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج سابق مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم کے فرزند کارتی چدمبرم کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی ، تاہم ہدایت دی کہ وہ عدالت کی رجسٹری میں 10کروڑ روپئے جمع کروائیں ، تاکہ تحقیقات میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہوسکے ۔ کارتی چدمبرم آئی این ایکس میڈیا اور ایرسیل میکسیس مقدمات میں ملزم ہیں ۔ سپریم کورٹ نے انہیں 5 ، 6، 7 اور 12 مارچ کو سوالات کے جواب دینے کیلئے حاضر رہنے کی ہدایت دی ۔

کشمیر اور راجستھان میں سردی کی لہر
سرینگر / جئے پور ۔ 30جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) کشمیر میں تازہ برفباری دیکھی گئی جس کی وجہ سے اقل ترین درجہ حرارت میں کئی مقامات کا اضافہ ہوا ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب آج علی الصبح میدانوں میں اوسط درجہ اور اونچی پہاڑی چوٹیوں پر شدت کی برفباری دیکھی گئی ۔ جئے پور سے موصولہ اطلاع کے بموجب سردی کی لہر ریاست کے بعض علاقوں میں سردی کی لہر ہنوز جاری ہے ۔ چنانچہ بھیلواڑہ 1.6درجہ سلسیس کے ساتھ سرد ترین مقام تھا جب کہ سکر میں معمول سے دو درجہ سلسیس کم اقل ترین درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔