کارتی چدمبرم کو غیر ملک جانے کی اجازت

نئی دہلی۔ 18ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم کو 20سے 30 ستمبر تک غیر ملک جانے کی اجازت مل گئی ہے ۔چیف جسٹس دیپک مشرا ،جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی بینچ نے ایئرسیل-میکسس معاہدہ معاملے کے ملزم کارتی کو 20 سے 30 ستمبر تک غیر ملک جانے کی آج اجازت دے دی ہے ۔اینفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)نے کارتی کے غیر ملک جانے کی مخالفت کی تھی ،لیکن سپریم کورٹ نے جونیئر چدمبرم کو اس کی اجازت دے دی ہے ۔کارتی نے اپنی بیٹی کی داخلے کیلئے غیر ملک جانے کی اجازت مانگی تھی۔سال 2006میں ایئرسیل -میکسس معاہدے کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاری پروموشن بورڈ (ایف آئی پی بی)کی منظوری کے معاملے کی جانچ مرکزی تفتیشی بیورو اور ای ڈی کررہے ہیں۔