کاربن مونوآکسائیڈ گیس سے چھ سیاح ہلاک

سنٹیاگو (چلی) ۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چلی کے حکام نے بتایا کہ کاربن مونو آکسائیڈ جیسی زہریلی گیس کی زائد مقدار سانس کے ذریعہ جسم کے اندر پہنچنے پر چھ برازیلی سیاح ہلاک ہوگئے۔ دریں اثناء پولیس کمانڈر راڈریگوسوٹو نے کہا کہ افسران کو چار بالغ اور دو بچوں کی نعش چھ منزلہ اپارٹمنٹ سے ملیں جو اس وقت مکمل طور پر بند تھا۔