کابل 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے آج کابل میں طالبان حملہ کی سخت مذمت کی جس میں 14 افراد بشمول 4 ہندوستانی ہلاک ہوگئے ۔ ہندوستانی سفیر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہندوستان کا سفارتخانہ برائے ہندوستان کل 12 سے زیادہ شہریوں کی بشمول 4 ہندوستانی پارک پیالس ہوٹل کابل میں طالبان کے حملہ کے دوران ہلاکت کی شدت سے مذمت کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی دوستی میں اپنے حصہ کی بناء پر یہ بہادر ہندوستانی ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔کابل کے گیسٹ ہاؤز میں تین طالبان حملہ آوروں نے زبردستی داخل ہوکر اندھادھند فائرنگ کردی تھی۔