کابل ۔9ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کابل کیریسلنگ جیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 35 ایتھلیٹ ہلاک اور50 زخمی ہوگئے جبکہ افغان دارالحکوت کے علاقے دشت برچی میں واقعہ جیم میں بدھ کو یکے بعد دیگر دو دھماکے ہوئے جس کے بعد افغانستان حکومت کی جانب سے 26 افراد کی ہلاکت اور 80 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔اس دعوے کے برعکس متاثرہ جیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکوں میں 35 مقامی ریسلر ہلاک اور 50 زخمی ہوئے ہیں۔