کابل نماز جمعہ کے دوران دھماکہ، امام مسجد جاں بحق

کابل ۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) افغان دارالحکومت کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے میں اس ملک کے ایک سرکردہ عالم دین جاں بحق اور دیگر 16 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تاہم دھماکہ کے اسباب کا فوری طور پر علم نہ ہوسکا۔ مشرقی کابل کی مسجد التقویٰ میں یہ دھماکہ ہوا جب مولوی ریحان نماز جمعہ کی امامت کررہے تھے۔ بالخصوص رمضان میں نماز جمعہ ادا کرنے والوں کی کثیر تعداد رہتی ہے۔ وزارت امورداخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے کہا کہ اس دھماکہ میں مولوی ریحان شہید ہوگئے اور دیگر 16 مصلیان زخمی ہوئے ہیں۔ مولوی راحان کابل میں کافی مشہور تھے اور اکثر مقامی ٹیلیویژن چینل سے مذہبی پروگرامس پیش کیا کرتے تھے۔