کابل: خبر ہے کہ افغانستان کی درالحکومت کابل کے وزیر محمد اکبر خان سفارتی علاقے میں واقعہ ہندوستانی سفارت خانہ کے قریب میں ایک طاقتو ر بم دھماکہ پیش آیا۔ اس علاقے میں کئی بیرونی سفارت خانہ بشمول امریکہ اور کینڈا موجود ہیں۔
جوابی کاروائی اور راحت کاری کاموں کے لئے علاقے میں افغان نیشنل سکیورٹی فورسس( اے این ایس ایف) کو متعین کردیاگیا ہے
By God's grace, Indian Embassy staff are safe in the massive #Kabul blast.
— Sushma Swaraj (@SushmaSwaraj) May 31, 2017
اے ایف پی کی خبر کے مطابق دھماکے کے بعد دھوئیں کے بھاری بادل اٹھتے ہوئے دیکھائی دئے اوراب تک یہ صاف نہیں ہوا ہے کہ حملہ آوار وں کے نشانہ پر کون تھا اور فوری طور پر کسی کے ہلاک ہونے کی بھی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ درجنوں کاریں سڑک پر بکھر گئی اور کچھ زخمیوں کو بھی انہو ں نے دیکھا ہے۔ اب تک کسی نے بھی حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے مگر حملے طالبان کی جانب سے موسم بہار کے آغاز کے ساتھ ہی شروع کی جانے والی جارحانہ کارائیوں کو حصہ نظر آرہا ہے۔
مئی 3کو ناٹو کے قافلے پرہوئے حملے جس میں اٹھ لوگ ہلاک اور 28زخمی ہوگئے تھے کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے قبول کرتے ہوئے افغانستان کی درالحکومت میں متعدد بم حملوں کا بھی دعوی ائی ایس نے کیاتھا
۔پینٹگان چیف جیم میٹس نے ’’ ایک اور سخت سال‘‘ کا انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ ملک کی تین تہائی حصہ حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہے۔
Indian embassy safe, some damage to windows after blast in Kabul, Afghanistan: Sources
— ANI (@ANI) May 31, 2017
Explosion in Kabul, reportedly near Wazir Akbar Khan area, Kabul PD 10: Afghan Media pic.twitter.com/5joCXNwkqV
— ANI (@ANI) May 31, 2017