کابل ۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) طالبان کے ایک خودکش بم بردار نے کابل میں آج ناٹو فوج کو حملہ کا نشانہ بنایا، جس سے کم از کم 3 افراد زخمی ہوگئے۔ دریں اثناء طالبان نے اپنی سالانہ موسم گرما جارحانہ کارروائی کے ایک حصہ کے طور پر حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔ بم دھماکہ کابل کے جنوب مغرب میں تیسرا نمایاں حملہ تھا جو گذشتہ تین ہفتہ کے دوران کئے گئے ایک ہفتہ قبل ناٹو کے قافلہ پر خودکش بم بردار نے ایرپورٹ کی شاہراہ پر حملہ کیا تھا۔