کابل میں فرانسیسی ریسٹورنٹ پر طالبان خود کش حملہ

کابل ۔ یکم ؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) طالبان کے خودکش کار بم حملہ سے ایک فرانسیسی ریسٹورنٹ میں جہاں سال نو تقریب جاری تھی، کم از کم4 افراد زخمی ہوگئے۔ ایک دن قبل حکومت افغانستان نے 11 جنوری سے 4 فریقی امن بات چیت کا اعلان کیا تھا۔ فوج نے پورے علاقہ کا محاصرہ کرلیا اور آتش فرو عملہ کی گاڑیاں اور ایمبولنس مقام واردات کی طرف دوڑتی نظر آئیں۔
القاعدہ ۔ یمن کے وفاداروں میں جھڑپ ، 6 افراد ہلاک
عدن ۔ یکم ؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آج یمن کی حکومت حامی فوج اور القاعدہ کے مشتبہ کارکنوں نے جھڑپ کے دوران کم از کم 6 افراد بشمول 3 القاعدہ کے ارکان اور 3 حکومت حامی سپاہی ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں القاعدہ کی جنوب مشرقی شہر مکلا کے صدر قاضی بھی شامل ہیں۔ یمن حکومت حامی فوج اور القاعدہ کارکنوں کی جھڑپ سے دہل کر رہ گیا۔