کابل ۔ 28نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) افغان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ دارالحکومت کابل میں اُس کا ایک عہدیدار آج ایک خودکش بمبار حملے میں بال بال بچ گیا لیکن اُس کا باڈی گارڈ ہلاک اور ڈرائیور زخمی ہوگیا ۔ آزاد انتخابی ادارہ نے کہا کہ کابل میں اس کے صوبائی ڈائرکٹر اس خودکش بمبار دھماکے کا اصل نشانہ تھے ۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان نور محمد نور نے کہاکہ حولیا رودوال اس حملہ کا اصل نشانہ ہونے کے باوجود بچ گئے لیکن ان کا ایک باڈی گارڈ ہلاک اور ڈرائیور زخمی ہوگیا ۔ تاحال کسی بھی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔