کابل۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) افغان دارالحکومت کابل میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ اس حملے میں ایک بس کو نشانہ بنایا گیا۔ اس بس میں سرکاری ملازمین سوار تھے، جو عید سے قبل اپنے مکانات کو جا رہے تھے۔ سرکاری اہلکار فرید احمد نے کہا کہ بم ایک سائیکل میں نصب تھا اور اس وقت پھٹا جب یہ بس وہاں قریب سے گزری۔ اس حملے میں نو افراد زخمی بھی ہوئے۔ تا حال کسی گروہ نے اس خونریز حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔