کابل۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) طالبان نے وسطی کابل میں امریکی فنڈ سے چلائے جانے والے ایک امداد ی گروپ کے ایک احاطہ میں گھس کر حملہ کردیا۔ اس گروپ پر مغربی کلچر کو فروغ دینے اور مردوں اور خواتین کے ایک جگہ جمع ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یہ کارروائی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ حملہ راست دیر گئے تک جاری تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم سے کم 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت ہوا جب امریکہ اور طالبان کے ذمہ داران افغانستان میں جنگ کے خاتمہ کیلئے قطر میں بات چیت کررہے ہیں۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے کہا کہ پولیس اس مقام کا محاصرہ کرچکی ہے۔