کابل ۔ 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک امدادی ادارے پر ہونے والے بم حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والا چوتھا دھماکہ ہے۔ ایک خود کش حملہ آور نے کیئر نامی تنظیم کو نشانہ بنایا جس کے بعد مسلح افراد عمارت میں داخل ہو گئے۔ طلوع نیوز کے مطابق پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ حکام کے مطابق پوری رات فائرنگ کا تبادلہ ہواتا تھا۔ تاہم اب یہ کارروائی ختم ہو گئی ہے اور تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق 40 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔