کائنات کیا ہے؟

زمین اور اس سے باہر جو کچھ بھی پایا جاتا ہے کائنات ہے۔ یہ تمام ستارے، سیارے ، زمین ، اس کے پودے، جانور، آپ اور میں ہر چیز کائنات میں شامل ہے۔ کائنات کیسے وجود میں آئی؟ اس بارے میں ماہر فلکیات کا خیال ہے کہ کائنات کی ہر شئے کبھی ایک ڈھیر کی صورت میں اکٹھی تھی اورپندرہ ارب سال قبل ایک بہت بڑے دھماکے جسے بگ بینگ (Big Bang) کہا جاتا ہے کے باعث وجود میں آئی۔ بگ بینگ دھماکے نے نئی کائنات کو ہر طرف پھیلا دیا۔ خلا میں ستاروں کے بہت بڑے بڑے جھرمٹ ہیں، جنہیں کہکشائیں کہا جاتا ہے۔ کہکشائیں اب بھی بڑی تیز رفتاری سے ایک دوسرے سے جدا ہورہی ہیں اور اس طرح کائنات پھیل کر بڑی ہورہی ہے۔